ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1 ہزار سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کاشکار

1 ہزار سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب کے 17 اضلاع میں قائم ایک ہزار سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کاشکار، متعلقہ سکولوں کے طلباء کو عملی امتحانات کی تیاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 

 تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے 17 اضلاع کے سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا منصوبہ التواء کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق لائبریریاں بنانے کا منصوبہ ایک سال سے التوا کا شکار ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے کے ایک ہزار سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ناقص حکمت عملی کی وجہ سے منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے منصوبے میں چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، لائبریریوں کیلئے نئے کمرے بنائے جائیں گے، نئے کمرے بنانے کیلئے سکولوں سے جگہ بھی مانگ لی گئی ہے، لائبریرز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

 دوسری جانب پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات گریڈ 17 کی خواتین اساتذہ کیلئے خوشخبری آئی ہے،  محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 17 میں کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو ترقی دینے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،  مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ورکنگ پیپرز دو روز میں تیار کرکے محکمہ کو بھجوائے جائیں تاکہ مذکورہ اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی جاسکیں۔

Shazia Bashir

Content Writer