کورونا بے قابو، لاہور کے مزید 22 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

19 Dec, 2020 | 12:40 PM

Sughra Afzal

(راو دلشاد) کوروناوائرس کی دوسری لہر کی شدت میں روز بروز اضافہ، لاہور کے مزید 22 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن نشتر بلاک میں ہاؤس نمبر 306 تا 315، علامہ اقبال ٹاؤن ستلج بلاک ہاؤس نمبر 312 تا 320، مسلم ٹاؤن وحدت روڈ ہاؤس نمبر 19 تا 25، لاہور کینٹ گلدشت ٹاؤن نزد رینجر ہیڈ کوارٹر ہاؤس نمبر 47 بی تا فائیو، بی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

کینال روڈ رضوان گارڈن، نثار بلاک میں ہاؤس نمبر 25 تا 45، لاہور میڈیکل ہاؤسنگ سکیم میں پرانا عمر خان روڈ، کینال روڈ ہاؤس نمبر 314  تا 330، ڈیفنس فیز 2 میں سیکٹر کیو گلی نمبر 1 اور گلی نمبر 14 ڈیفنس فیز 1 سٹریٹ نمبر 86 ڈیفنس فیز 5 میں سٹریٹ نمبر2 کو بھی بند کر دیا گیا،  ساتھ ہی عسکری 10 اے بلاک میں گلی نمبر9، کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن میں گلی نمبر 10، محلہ آفیسر کالونی لین نمبر 2 ضرارشہید روڈ، گلی نمبر 4 نزد حافظ  دواخانہ شنگھائی روڈ کماہاں، گرین ٹاؤن مین روڈ سیکٹر ٹو، ملٹری اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی عثمان غنی لین بی ٹوکے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

ٹاؤن شپ میں سٹریٹ بلاک نمبر ون سی ون، خیابانِ امین ہاؤ سنگ سوسائٹی بلاک ایل گلی نمبر 4، جوہر ٹاؤن میں بلاک اے، واپڈا ٹاؤن میں بلا ک ای ون میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر بند رہیں گے۔ 

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

 ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی.

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 16 لاہوریوں کی زندگیاں نگل گیا، صوبے میں831افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے  403  افراد کا تعلق لاہور سے ہے، شہر میں 82 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں