ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹیوں میں کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار کی تقرریوں کیلئے نئے قوانین تیار

یونیورسٹیوں میں کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار کی تقرریوں کیلئے نئے قوانین تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (اکمل سومرو) یونیورسٹیز کے اپنے وضع کردہ قوانین کا خاتمہ، 2002ء کے بعد قائم شدہ یونیورسٹیوں میں کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار کے عہدوں پر تقرریوں کے نئے قوانین تیار کر لیے گئے، پی ایچ ڈی ڈگری کے ساتھ آٹھ سال تجربے کی شرط عائد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کے عہدوں پر تقرریوں کی اہلیت کے یکساں قوانین کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی گئی ہے، پنجاب میں 2002ء کے بعد قائم شدہ یونیورسٹیوں کے ایکٹ میں مذکورہ عہدوں کے قوانین واضح نہیں تھے۔

 محکمہ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کے عہدوں کو 20 ویں گریڈ کے سرکاری آفیسرز کے برابر مراعات میسر ہوں گی، رجسٹرار اور کنٹرولر کیلئے ایم اے ڈگری کے ساتھ 12 سالہ تجربہ، ایم فل ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربہ کی شرط ہوگی، مذکورہ عہدوں کیلئے پی ایچ ڈی ڈگری کے ساتھ 8 سالہ تجربہ کی شرط عائد ہوگی۔

 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی، گجرات یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور سرگودھا یونیورسٹی میں یکساں قوانین لاگو ہوں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو قوانین کی منظوری کیلئے سمری ارسال کر دی ہے۔ 

 دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے ڈگریوں کی تصدیق کا طریقہ کار تبدیل کردیا، نئے طریقہ کار کے تحت پروفیسرز کو بھی ڈگری کی تصدیق کے عمل میں شامل کرلیا گیا۔ کنٹرولر سیکشن کی تصدیق کے بعد پروفیسر کی کمیٹی بھی تصدیق کرے گی، سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اختیار وائس چانسلر کے پاس ہوگا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer