نوجوان کا گردہ نکالنے والے جنرل ہسپتال کے دو ملازم گرفتار

19 Dec, 2020 | 12:14 PM

Shazia Bashir

کاہنہ(عابد چودھری،بسام سلطان) نوجوان کا گردہ نکالنے والے جنرل ہسپتال کے دو ملازمین نذیر اور بشیر کو کاہنہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔کاہنہ کے رہائشی نوجوان بلال کو جنرل ہسپتال کے ڈرائیور نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیا اور پھر اسے اغوا کر کے اسکا گردہ نکال لیا.

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نذیر کی نشاندہی پر بشیر کو گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزموں نے متاثرہ  نوجوان بلال کو 32 لاکھ دینے کا اعتراف کیا۔ ملزموں کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ نوجوان کو اغوا کر کے اسلام آباد لے کر گئے جہاں نوجوان بلال کا گردہ نذیرکے بھائی کو لگوایا اور پھر اسے واپس لاہور چھوڑ دیا.

ایس پی انویسٹی گیشن بلال قیوم کا کہنا ہے کہ خاتون سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری   کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دوسری جانب  جنر ل ہسپتال انتظامیہ نے اغوا میں ملوث ڈرائیورنذیر کو معطل کردیا اور کہاکہ ا یف آئی آر میں نامزد دیگر ملزموں کا جنرل ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ جرائم اور بد عنوانی میں ملوث اہلکار کسی رعایت کا مستحق نہیں، ہسپتال انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔ 

مزیدخبریں