ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تعمیرکیلئے ساڑھے 6ارب منظور

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تعمیرکیلئے ساڑھے 6ارب منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (علی رامے) پنجاب حکومت نے وفاق سے ترقیاتی منصوبوں پر 30ارب روپے کا صوبائی حصہ مانگ لیا۔رقم صوبہ میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر، روڈ سیکٹر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں وفاق کے  شراکت سے شروع ہونے والے منصوبوں کی مالیت 50ارب روپے ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے وفاق پنجاب حکومت کو فنڈ مہیا کرے گا۔ وفاق نے پنجاب کو 30ارب روپے کی فنڈنگ کرنا ہے جو نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیر اور روڈ سیکٹر کے بیشتر منصوبے کیلئے استعمال کی جائے گی.

لاہور میں چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی، ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال اور صوبہ بھر میں چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے بھی اس کا حصہ ہیں, جبکہ موذی امراض کے تدراک کیلئے 9 ارب روپے کے پروگرام پر بھی وفاق سے شیئر مانگا گیا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سفاری پارک کے قیام اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر سمیت سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں کیلئے 15 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔ پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 18ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ 17لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دی۔

اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جی او آر کی تعمیر کیلئے 6 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار روپے شامل ہیں جبکہ ضلع رحیم یار خان میں شیخ زید ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کیلئے 6 ارب 96 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے، نیشنل پارکس، سیاحتی مقامات، سفاری پارکس کی ڈویلپمنٹ کیلئے 61 کروڑ 6 لاکھ 43 ہزار روپے، پنجاب توانائی بچت اور تحفظ پروگرام کیلئے 96 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer