24 دسمبر کو صوبہ بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب ڈے منایا جائیگا

19 Dec, 2019 | 10:58 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: محکمہ بلدیات نے 24 دسمبر کو لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے 24 دسمبر کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے لیے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں اوراس دن سالڈ ویسٹ، ویسٹ واٹر اور درخت لگانے پر کام کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں محکمہ بلدیات نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ 24 دسمبر کو شہروں کے آپس میں صفائی کے مقابلے کرائے جائیں گے اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کی مشق کی جائے گی۔

مزیدخبریں