’’سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے‘‘

19 Dec, 2019 | 06:14 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مشرف کے معاملے پر دوسرے روز جواب دینے سے گریز کیا، کہتے ہیں ابھی میں نے مشرف کا تفصیلی فیصلہ نہیں دیکھا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد کمنٹس کروں گا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جو ہوا یہ ہمارے معاشرہ کا آئینہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے، اگر ان واقعات کو نہ روکا گیا تو معاشرہ اتنا خطرناک ہو جائے گا کہ لوگوں کو گھروں سے نکال کر چوراہوں پر مارا جائے گا۔

مزیدخبریں