ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی کنجوسی نے محکمہ بلدیات کو قرض دار بنا دیا

پنجاب حکومت کی کنجوسی نے محکمہ بلدیات کو قرض دار بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل ) پنجاب حکومت کی کنجوسی نے محکمہ بلدیات کو ٹھیکیداروں کا قرض دار کردیا، دو سال سے ٹھیکیداروں کے واجب الادا 10 کروڑ روپے ادا نہ کیے جا سکے۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے مالی سال 2017/2018 کے دوران مختلف منصوبوں کی مد میں ٹھیکیداروں سے 22 کروڑ روپے کے کام کروائے ، مگر پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے پر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں، جس پر ٹھیکیداروں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

  لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ٹھیکیداروں کو 12 روڑ روپے کی ادائیگیاں کردی گئیں، لیکن بقیہ 10 کروڑ روپے دو سال بعد بھی ادا نہیں کیے جا سکے، جس پر محکمہ بلدیات نے پنجاب حکومت سے سپلمنٹری گرانٹ مانگ لی ہے تاکہ ٹھیکیداروں کو بقایا جات کی ادائیگی کی جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer