(حافظ شہباز علی) آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پالیا، مکمل فٹ ہونے کے بعد سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔
قائد اعظم ٹرافی کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے آل راﺅنڈر فہیم اشرف مکمل فٹ ہونے کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے لئے سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہو گئے، فہیم اشرف کو پی سی بی میڈیکل پینل نے مکمل فٹ قراردے دیاہے جس کے بعد وہ 27 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔
قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے لئے سنٹرل پنجاب کا کیمپ کراچی میں لگے گا جس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔