(زین مدنی) لاہورکے وکلاء نے گلوکار ابرارالحق کے خلاف ” چمکیلی“ گانے پر مقدمہ دائر کردیا۔
مدعی رانا عدنان اصغر ایڈووکیٹ نے خواجہ معظم اقبال ایڈووکیٹ، سجاد رانا ایڈووکیٹ، چودھری طارق یوسف ایڈووکیٹ اور طارق شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور سول کورٹ میں ابرارالحق کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے جس میں مدعی رانا عدنان اصغر نے کہا کہ” چمکیلی“ گیت میں ویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی ہے اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیا ہے یہاں تک کہ ماہیا ہی نکا کر دیا ہے۔
رانا عدنان اصغر نے موقف اختیار کیا کہ آپ گیت سن کر خود فیصلہ کریں اور میرے ہمنوا بن کر اس زیادتی پر آواز بلند کریں، قوم کی مردانگی پر ضرب کاری کیلئے ابرار الحق سے وضاحت طلب کریں۔
رانا عدنان اصغر نے پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ ابرار الحق قوم سے معذرت کریں اور گیت کو وسیع تر قومی مفاد میں ڈیلیٹ کر دیں، سول جج محمد ضیاءالرحمن نے 20 دسمبر کو طلب کر لیا۔