ٹریفک مینجمنٹ پلان کی تیاری،پارکنگ کیلئے پری پیڈ کارڈز جاری ہونگے

19 Dec, 2019 | 11:45 AM

Sughra Afzal

 (درنایاب) کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا ہے کہ سمارٹ پارکنگ کے ذریعے پارکنگ بکنگ پر بھی کام کیا جائے گا جبکہ پری پیڈ کارڈز جاری کرنے کا ماڈل بھی تیار کرلیا گیا۔

لاہور پارکنگ کمپنی کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا، ایم ڈی لی پارک قلب عباس سمیت اربن یونٹ کے سپیشلسٹس اور ایم سی ایل کے افسروں نے شرکت کی، لاہور میں پارکنگ پر اربن یونٹ نے پریزینٹیشن دی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لی پارک کی 218 سائٹس میں بہتری لانے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی، زیادہ پوٹینشیل سائٹس کا علیحدہ یا اکٹھا ریونیو ماڈل بنایا جا سکتا ہے۔

  سیف انجم نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے جامع کام کیا جا رہا ہے، لی پارک کے ہیومن ریسورس کی بھی ری سٹرکچرنگ زیر غور ہے، آؤٹ سورس کی صورت میں کنٹریکٹرز کے بنیادی فرائض و ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جائے۔

مزیدخبریں