مختلف سیکٹرز کے درآمد کنند گان بھی معاشی مشکلات کا شکار

19 Dec, 2018 | 08:04 PM

Shazia Bashir

(شہزاد خان) آٹوگڈز، موبائل، الیکٹرونکس، اشیائے ضرورت سمیت دیگر سیکٹرز کے درآمد کنند گان بھی معاشی مشکلات کا شکار ہوگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے درآمد کنندگان بھی معاشی مشکلات کا شکار ہوگے ہیں، آٹو گڈز، موبائل فونز، الیکٹرونکس، اشیائے ضرورت، بیوٹی کاسمیکٹس کے درآمد کنندگان بھاری ٹیکسز، آڈٹ کے نوٹسز، سیلز ٹیکس سمیت دیگر معاشی مشکلات کا شکار ہوگے ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کاروباری برادری برآمدی حجم بڑھانے اور درآمدات کم کرنے کیلئے حکومت کیساتھ کھڑی ہے لیکن درآمدات کو یکمشت نہ روکا جائے ایسے اقدامات سے کاروبار جمود کا شکار ہوجائیں گے۔

 عرفان اوقبال شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجاوزات کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ الیکٹرونکس کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ آئے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں گراوٹ سے تجارتی سرگرمیان شدید مندے کا شکار ہیں۔

 درآمد کنندہ اور سینئر تاجر رہنما طارق فیروز کہتے ہیں آڈٹ کی تلوار، سیلز ٹیکس، درآمدی ڈیوٹی جیسے مسائل حل کیے بغیر کاروبار بہتر نہیں ہوسکتے۔ درآمد کنندگان کہتے ہیں ملک مین مقامی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے تاکہ درآمدات کا متبادل ملک میں تیار ہو اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکے۔

مزیدخبریں