ڈی جی اینٹی کرپشن کا محکمہ سروسز کے سیکرٹری کو خط

19 Dec, 2018 | 05:13 PM

Shazia Bashir

(قیصرکھوکھر) پنجاب سیکرٹریٹ سروس کے ا فسران کی انویسٹی گیشن سے متعلق ٹریننگ نہیں ہوتی لہذا انہیں محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات نہ کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ سروسز کے سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغرنے موقف اختیارکیا ہے کہ پنجاب سیکرٹریٹ سروس کے افسران کی ٹریننگ انویسٹی گیشن سے متعلقہ نہیں ہوتی ہے لہذا محکمہ اینٹی کرپشن کے عہدے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹرکی سیٹ پرکسی بھی پی ایس ایس کیڈرکے افسرکو تعینات نہ کیا جائے۔

 اورنہ ہی کسی بھی پی ایس ایس کیڈر کے افسرکی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کی جائیں، ڈی جی نے خط میں مزید لکھا ہے کہ پی ایم ایس افسراں، پولیس افسران اورپی اے ایس افسران کوہی محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات کیا جائے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے خط پرپی ایس ایس افسران نے احتجاج کرتے ہوئے خط واپس لینے کا مطالبہ کیا اورکہا ہے کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تووہ چیف سیکرٹری پنجاب اورایڈیشنل چیف سیکرٹری سےملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں