پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پہلے ون ونڈو سیل کا افتتاح ہوگیا

19 Dec, 2018 | 03:14 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اور  ڈی جی پی ایل آراے اسلم راؤ  نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پہلے ون ونڈو سیل کا افتتاح کردیا، اب پراپرٹی ویری فکیشن اور فردوں کا حصول 30 دن کے بجائے ایک دن میں ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران، ڈی جی پی ایل آراے اسلم راؤ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پہلے ون ونڈو سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسلم راؤ نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ون ونڈو سیل فنکشنل کردیا گیا ہے۔ جہاں شہریوں کی پراپرٹی سے متعلق تمام تر شکایات سن کر فوری حل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹری ویری فکیشن اور فردوں کے حصول میں پہلے ایک ماہ کا وقت درکارہوتا تھا۔ اب فورا رجسٹری کی تصدیق اور فرد جاری کر دی جائے گی۔ جس سے شہریوں کا وقت اور پیسے کی بچت ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں 70 فیصد تک لینڈ ریکارڈ کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کیا جاچکا ہے۔ جلد شہری موضع جات بھی کمپیوٹرائزڈ کرلیے جائیں گے جس سے کرپشن پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں