بسنت منانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

19 Dec, 2018 | 01:16 PM

Sughra Afzal
بسنت منانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

( سٹی 42 ) پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے۔ اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔ ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا۔

صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں