ڈپٹی مئیر وسیم قادر نے ن لیگ کیوں چھوڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

19 Dec, 2018 | 10:16 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عمر اسلم) ڈپٹی مئیر لاہور چودھری وسیم قادر نے مسلم لیگ( ن) کو کیوں چھوڑا؟ اصل کہانی سامنے آگئی، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی جانب سے بوتل مارنے پر جواب میں ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر نے بھی بوتل مار دی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے ناروا روئیے کے باعث سیدزعیم حسین قادری کے بعد وسیم قادر نے بھی مسلم لیگ ن سےعلیحدگی اختیار کرلی۔ یونین کونسل 172 کے کونسلر کے تنازع پر ڈپٹی میئر چودھری وسیم قادر کو حمزہ شہباز شریف نے بوتل ماری تو جواب میں وسیم قادر نے بھی بوتل دے ماری۔

ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر کا کہنا تھا کہ ایسی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا, میں عزت کا بھوکا ہوں، سیاست میں خدمت کیلئے آیا ہوں، بے عزتی کیلئے نہیں۔ حمزہ شہباز شریف کے ناروا رویئے کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن سے لوگوں کو روتے ہوئے جاتے دیکھا۔

چودھری وسیم قادر نے انکشاف کیا کہ حمزہ شہباز شریف نے لیگی کارکن میاں جمیل کو بھی تھپڑ  مارا، پارٹی میں ورکروں کی عزت نفس پر حملے ہورہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف اپوزیشن کی وجہ سے بوکھلا گئے ہیں۔

مزیدخبریں