لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل، کام آخری مراحل میں

19 Dec, 2018 | 08:53 AM

Sughra Afzal

 (عرفان ملک) لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا کام آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے تمام ایس پیز سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق نئے انتظامی ڈھانچے میں آپریشن ونگ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ نئے انتظامی ڈھانچے میں ایس پی سکیورٹی کی ذمہ داریاں بڑھائی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی آپریشنز تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس پی ڈولفن کی نگرانی کریں گے۔

ایس پی سکیورٹی کی سیٹ اپ گریڈ کر کے ایس ایس پی سکیورٹی میں تبدیل ہو جائے گی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی اینٹی رائٹ، ایس پی مجاہد کی نگرانی ایس ایس پی سکیورٹی کریں گے۔

مزیدخبریں