(سٹی42) لیسکو نے گریڈ اٹھارہ اور انیس کے تین افسران کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل رستم علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی میبنجر انڈسٹریل ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل رستم علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی میبنجر انڈسٹریل ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ مینجر ایس اینڈ آئی ایم اے قمر کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل تعینات کر دیا گیا ہے،ان کی جگہ نذیر احمد لودھی کو مینجر سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ہے۔