17 ایس پیز کو ریگولر ایس پی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

19 Dec, 2017 | 05:57 PM

(سٹی42) حکومت پنجاب نے 17 ایس پیز کی عدالتی فیصلے سے مشروط ترقی کا لفظ ختم کر کے ریگولر ایس پی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔یہ نوٹیفکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 17 ایس پیز کی ترقی عدالتی فیصلے سے شرط ختم کر کے آئی جی آفس سے ڈیٹا مانگا گیا ہے کہ انہیں پی ایس پی کیڈر دلوانے کے لئے لسٹ ارسال کی جائے، جن پولیس افسران کو ترقی ملی ہے، ان میں زبیدہ پروین، سائرہ بانو، کوثر پروین، خالدہ پروین، ہما نصیب، ریحانہ کوثر، آفتاب اللہ، رب نواز، ام سلمی ملک، امجد محمود قریشی، میاں خان، غلام مصطفے ڈاکٹر گلزار اعوان، امیر تیمور، حسن صادق اور مہر ممتاز شامل ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ ان پولیس افسران کو جلد ہی پی ایس پی کیڈر دیاجائے گا۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں