قائد اعظم گیمز کیلئے پنجاب بوائز ٹینس ٹیم کا انتخاب مکمل

19 Dec, 2017 | 03:47 PM

(عامر رضا ): قائد اعظم گیمز کے لیے پنجاب بوائز ٹینس ٹیم کا انتخاب مکمل ہوگیا، کھلاڑی اور کوچ پُر امید ہیں کہ گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ اس سال لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹینس کورٹ میں لگائے جانے والے کیمپ کے بعد قائد اعظم گیمز کے لیے ٹینس ٹیم کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔ ٹیم کے کوچ چودھری مشتاق احمد ہوں گے، مینجر رشید ملک ہوں گے، کھلاڑیوں میں شہیر الحماد، زریاب احمد پیرزادہ، میاں محمد بلال اور اسد احمد خان شامل ہیں۔

کوچ کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ جیت پنجاب کی ہوگی۔ کھلاڑیوں کو بھی احساس ہے کہ گزشتہ برس ٹینس میں ان کی پہلی پوزیشن نہیں آئی تھی، اس لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کمپلیکس میں جاری کیمپ 24 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا، قائد اعظم گیمز میں پچھلے سال کی تاریخ دہرانا نہیں چاہتے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں