(علی اکبر): سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج صبح لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ احتساب عدالت میں پیشی اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میاں محمد نواز شریف واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، جاتی امراء پہنچنے پر کارکنوں نے میاں محمد نواز شریف کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے انصاف کی بحالی کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔