(عمرا سلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن سے واپس آتے ہی متحرک ہوگئے۔ بغیر آرام کیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچے تو آتے ہی اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ انہوں نےعلی الصبح پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا، یہ ملکی تاریخ کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔
انہوں نے زیر تعمیر منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل آلات کی تنصیب پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں