گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 کا مرکزی گیٹ بند، طلبا کو مشکلات کا سامنا

19 Dec, 2017 | 12:56 PM

(جنید ریاض ): ڈی آئی جی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر کے دفتر کے بالکل سامنے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2کا مرکزی گیٹ غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند، مرکزی گیٹ پر پارکنگ سے طلبا اور عملے کو سکول کے اوقات کار کے دوران آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر دو کے مرکزی گیٹ پر پارکنگ مافیا کی اجارہ داری کے باعث مرکزی راستہ بند ہوجاتا ہے جس پر سکول انتظامیہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس اور سی ٹی او لاہور کو متعدد بار درخواستیں جمع کرائی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گیٹ پر غیرقانونی پارکنگ سے دہشت گردی کا خدشہ ہے جبکہ بچے شدید رش کے باعث حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

پارکنگ انتظامیہ نے تمام ذمہ داری پولیس اہلکاروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل زبردستی پارکنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے گیٹ بند ہوجاتا ہے بصورت دیگر پارکنگ اسٹینڈ کا کوئی مسئلہ نہیں۔

سکول انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکزی گیٹ سے پارکنگ ختم نہ کرائی گئی تو وہ شدید احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں