وزیر اعلیٰ پنجاب نے وطن واپسی پر عوام کو خوشخبری سنا دی

19 Dec, 2017 | 11:44 AM

(عمراسلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب ترکی اور لندن کا دورہ مکمل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ترک حکام نے پانی،ٹریفک اورسالڈویسٹ مینجمنٹ پرہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ترک صدر، وزیر اعظم اور ترک حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، استنبول کے میئر سے ملاقات انتہائی سود مند رہی۔

شہباز شریف نے کہاکہ میئر استنبول سے ملاقات کے دوران صاف پانی پروگرام واٹر ٹریٹمنٹ، ٹریفک مینجمنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ترکی نے ان شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میئر استنبول سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ترک قیادت اور حکام سے ان ملاقاتوں کے باعث پنجاب اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے دورہ کے دوران استنبول میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا ہے اور کانفرنس میں شرکت کے موقع پر انہیں امت مسلمہ کے رہنمائوں سے ملاقات اور بات چیت کا موقع بھی میسر آیا۔

مزیدخبریں