فاسٹ باﺅلر جنید خان کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک

19 Dec, 2017 | 10:50 AM

 ( عامر رضا): قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان انجری مسائل سے چھٹکارا پانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے اور ان کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں جنید خان بائیں پاﺅں کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابھی تک وہ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے جس کے باعث انکی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے سے قبل باﺅلر کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کی قومی اسکواڈ میں شمولیت پر حتمی فیصلہ ہو گا۔

مزیدخبریں