عرفان ملک: شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری لاہور پولیس نے کریمنلز کو پکڑنے کے لیے شہر میں ناکہ بندی کر دی
ڈی آئی جی آپریشنزنے لاہور پولیس کے تمام افسران کو فیلڈ میں نکال دیا اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کی نگرانی کے احکامات دیئے ۔ ڈی آئی جی نے ہدایات جاری کیں کہ افسران ناکوں کی خود نگرانی کرکے رپورٹ دیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے ناکوں پر مشتبہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے۔ ناکہ بندی کا مقصد جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون ہے تاکہ شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کیا جا سکے۔