وزیر اعظم  کا 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

19 Aug, 2024 | 10:27 PM

سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم کی خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندیِ درجات کی دعا کی 
وزیرِ اعظم نے  شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  بھی کی گئی 

وزیرِ اعظم پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے 

مزیدخبریں