ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا "غائب" کارکن گرفتار نکلا، ہائی کورٹ نے حبس بے جا کی درخواست خارج کر دی

Lahore High Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کے کارکن اویس یونس کی  حبسِ بے جا سے بازیابی کے لیے درخواست اس کی گرفتاری کی تصدیق ہونے پر خارج کر دی۔
پی ٹی آئی کے کارکن  اویس یونس کو  پولیس نے ایک مقدمہ مین باقاعدہ گرفتار کر رکھا ہے تاہم اس کے گھر والوں نے اس کو حبس بے جا کا کیس بنا کر اس کی بازیابی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔ آض لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اس درخواست کی سماعت کی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اویس یونس پر ایک مقدمہ تھا، اس مقدمہ کے  ضمن مین پولیس نے اسے طریقہ کار کے مطابق گرفتار کیا اور وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔  

عدالت نے پنجاب حکومت کےوکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
 درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا  تھا کہ اویس یونس پی ٹی آئی  کا ایکٹیویسٹ ہے ۔ درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ  اویس یونس کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا ۔