سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا
صدر مملکت کا دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم کے شہداء قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی،سیکورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کوشش کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔افواجِ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، قربانیاں فراموش نہیں کرے گی ،
صدر مملکت کی شہداء کے لیے بلندی درجات اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔