پاک افغان سرحد پر جھڑپ میں پانی خارجی دہشتگرد جہنم واصل، تین جوان شہید ہو گئے

19 Aug, 2024 | 09:37 PM

سٹی42: خیبرپختونخوا کے سرحدی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرپر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادی اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا خارجی فتنہ گروں کی مذموم سازشی سرگرمی کو روکنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے تین جوانوں نے دلیری کے ساتھ شہادت کو گلے لگایا۔  شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاک افغان بارڈرپرخوارج کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل اور 4 زخمی ہوئے۔

  خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمرحیات اور سپاہی وقار خان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل افغان حکومت سے کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے لہٰذا امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں