ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی کا فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان نے خراج عقیدت پیش کیا 

  محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دراندازی ناکام بنانے کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔