مانسہر، ہنزہ سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

19 Aug, 2024 | 08:41 PM

ویب ڈیسک : این ڈی ایم اے نے  19سے 24 اگست کے دوران خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ گلیشیر پگھلنے سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردی۔ 

 این ڈی ایم اے  کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی توقع ہے  جس سےگلیشئرز کے پگھلنے سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے،خیبر پختونخواہ چترال دیر، چارباغ، مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور، مانسہر، ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، گلگت بلتستان میں ہنزہ، گلگت، دیا میر اور نگر میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

  این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں ،مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام  سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں،مسافر اور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں