حسن علی : نائب امیر جماعت پاکستان لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ کہاں ہیں ، لیاقت بلوچ نے کہا حافظ نعیم الرحمن پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدہ کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف ملے جائے اور حکومت غفلت نا کرے ۔ وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
ٹیلی فونک رابطے میں حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یاد اسلام آباد میں ملاقات طے ہوئی، معاہدہ میں عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا ۔