انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

19 Aug, 2024 | 07:34 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 280.30 روپے کا ہوگیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 26 پیسے مہنگا ہوکر 308.58  روپے، برطانوی پاؤنڈ  15 پیسے  مہنگاہوکر 362.27 روپے پر آگیا ، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.32 روپے، سعودی ریال 3 پیسے کم ہوکر 74.52 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں