جنید ریاض : آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کیلئے یکم ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ٹریننگ میں شرکت نہ کرنےوالے ٹیچرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم پراجیکٹ کے تحت چلنے والے آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کیلئے یکم ستمبر سے ٹریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اساتذہ کو مختلف مراحل میں ٹریننگ فراہم کرے گی۔چھ روزہ ٹریننگ تین مراحل میں 22 ستمبر تک دی جائے گی۔قائداکیڈمی نے اساتذہ کی سو فیصد حاضری کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا۔سکول ایجوکیشن کے مطابق ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سکول اساتذہ کی ٹریننگ ،شرکت نہ کرنےوالے ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا حکم
19 Aug, 2024 | 07:33 PM