شہریوں کی سہولت کے لیےپنجاب سمال انڈسٹریز سوسائٹی میں نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریشنل کردیاگیا

19 Aug, 2024 | 07:16 PM

Ansa Awais

راؤدلشاد : پنجاب سمال انڈسٹریز سوسائٹی انتظامیہ نےنئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کوآپریشنل کردیا,سوسائٹی کے رہائشیوں کو چوبیس گھنٹے پینے کا صاف پانی میسر آسکےگا۔

شہریوں کی سہولت کے لیےپنجاب سمال انڈسٹریز سوسائٹی میں نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریشنل کردیاگیا۔ ممبر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میاں فقیر حسین، صدر پنجاب سمال انڈسٹریز میاں سعید عثمانی نے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ میاں فقیر حسین کاکہناہے اہل علاقہ کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر حافظ صغیر، مجاہد شاہ، بابر ظہیر، میاں امجد،کامران سعیدموجودتھے۔ دین محمد، راجہ ساجد، حاجی حنیف،میاں سلیم ،امان اللہ،اعجاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں