عابد چوہدری :اسلام آباد جلسہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنوں پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔لاہور سمیت مختلف اضلاع میں متحرک کارکنوں کی نشاندہی کرکے فہرستیں تھانوں کو بھجوا دی گئیں
پی ٹی آئی کارکن ایک بارپھرپولیس کےریڈارپرآگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ نے لاہور سے پی ٹی آئی کے 413متحرک کارکنوں کی فہرستیں تھانوں کو بھجوادی ہیں۔ دیگر اضلاع سےبھی کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا جائے گا۔گرفتار کارکنوں کو مقامی جیلوں کی بجائے دوسرے ڈویژن کی جیلوں میں رکھا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کے پیش نظر کریک ڈاون کیا جائے گا