پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے انٹرویوز مکمل، فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ

19 Aug, 2024 | 06:59 PM

 راو دلشاد:ن لیگ کےاہم رہنماوں کے وزارتوں سے متعلق اختلافات اور تحفظات کے باعث مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کابینہ میں توسیع کامعاملہ اکتوبر تک موخر کردیا۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب کابینہ میں فوری طورپر توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ن لیگ کی قیادت کا پنجاب کابینہ میں توسیع کامعاملہ اکتوبر تک موخر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے فہرستیں تیار کی گئی تھیں۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزارتوں کیلئے انٹرویوزکیے۔ لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے ارکان صوبائی اسمبلی کےانٹرویوز کے باوجودکابینہ میں توسیع کااعلان نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع میں التوا کی وجہ وزارتوں سے متعلق اختلافات اور اہم رہنماؤں کے تحفظات ہیں ۔لیگی قیادت موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی میں کسی قسم کی نئی تقسیم نہیں چاہتی ۔

نواز شریف ہی کابینہ میں توسیع کےاعلان کی منظوری دینگے۔پنجاب میں قانون ،داخلہ،ایکسائز سمیت دیگر اہم وزارتیں اضافی چارج کےذریعے چلائی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں