شاہد سپرا: موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوگیا ۔سو سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹےتک معطل رہی
شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں فنی و تیکنیکی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔ کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے ،خراب ہونے سے بجلی بند ہوئی۔ جبکہ بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بارش کے دوران لائن سٹاف کو برقی لائنوں پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ بارش کا سلسلہ تھم جانے پر بجلی بحال کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ تین سے چار گھنٹے بعد بجلی بحال کی جا سکی
100 سے زائد فیڈرز ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی
19 Aug, 2024 | 06:44 PM