زاہد چوہدری : سروسز ہسپتال میں ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں مریض شفٹ کرنے کی سہولت تک دستیاب نہیں ہے۔
سروسز ۔ مریض کو سڑک پر ٹریفک کی روانی میں منتقل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ بارش کا پانی سروس روڈ پر جمع ہونے پر مریض کو مین جیل روڈ سے لیجایا جارہا ہے ۔ وارڈ بوائے اور لواحقین مریض کو بیڈ پر ان ڈور بلاک میں لے جار ہے ہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اس طرح مریضوں کو دوسرے وارڈ منتقل کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے ۔
سروسز ہسپتال انتظامیہ کی بد انتظامی ، مریض بےیارومددگار
19 Aug, 2024 | 06:21 PM