پرنسپل کا تبادلہ، طالبات احتجاج پر اُتر آئیں

19 Aug, 2024 | 06:12 PM

رومیل الیاس:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مانگامنڈی میں تعینات پرنسپل کے تبادلہ کیخلاف کالج میں زیر تعلیم طالبات نے والدین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔طالبات اور والدین نے کالج پرنسپل ڈاکٹر مہوش کا تبادلہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مانگا منڈی کی طالبات اور ان کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر مہوش انتہاہی قابل ایماندار اور فرض شناس تھی ڈاکٹر مہوش نے جب سے کالج کا چارج سنبھالا ہماری بچیوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری مزید کہا کہ اگر کوئی ایماندار پرنسپل فرض شناسی کیساتھ کام کر رہی ہے تو اسکا تبادلہ کر دینا انتہاہی شرم ناک بات ہے پرنسپل ڈاکٹر مہوش کے کالج آنے سے کالج میں بہتری آئی اب اسکے تبادلہ پر ہماری بچیوں کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا ہے۔

طالبات اور والدین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب پرنسپل ڈاکٹر مہوش کے تبادلہ کے آڈر کو فوری منسوخ کریں۔والدین نے کہا کہ اگر مطالبہ نہ مانا کیا تو احتجاج کا دائرہ کاری وسیع کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


 

مزیدخبریں