سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں۔موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی،بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈ سے 45 ارب روپے سے 201
یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی۔وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے۔پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تنقید کی بجائے اس قدم کو سراہنا چاہئے۔وزیراعظم نے 14 اگست کو عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔اسی طرح پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔
، وزیر اطلاعات نے کہا پچھلے سال مہنگائی 23 فیصد تھی، اس سال 11 فیصد آ گئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف اس قدم کو سراہیں بلکہ اس ماڈل کو آگے لے کر جائیںڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے دیرپا حل لایا جا رہا ہے۔گرمیوں کے موسم میں عوام کو ریلیف کی فراہمی احسن اقدام ہے۔