قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نےایوان وزیراعلیٰ کا ایڈیشنل سیکرٹری تبدیل کردیا، دو اضلاع کے ڈی سیز کے تبادلوں کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
ڈی سی حافظ آبادسندس ارشاد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیر اعلیٰ عبدالرزاق کو ڈی سی حافظ آباد لگا دیا گیا ہے۔ ڈی سی ننکانہ صاحب محمد ارشد کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محمد ارشد کو فوری طور پر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تسلیم اختر راو کو ڈی سی ننکانہ صاحب لگا دیا گیا ہے۔