موسلا دھار بارش ڈی سی لاہور فیلڈ میں متحرک، مختلف علاقوں میں آب نکاسی کا جائزہ لیا

19 Aug, 2024 | 03:45 PM

ویب ڈیسک : لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا فیلڈ میں متحرک ہوگئے ۔ 

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، مزنگ ایریا میں آب نکاسی کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا بھی ہمراہ تھے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر مشینری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واسا حکام کو لکشمی چوک سے پانی جلد ازجلد نکال کر کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔ 

 ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں اور انڈر پاسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے. شہریوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے. ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے.لاہور شہر کی اہم شاہراہوں سے بارشی پانی نکالا جا رہا ہے.شہر بھر میں مسلسل بارشوں کے سبب ڈینگی لاروا کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے.کہیں بھی کسی بھی مقام پر بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، سول ڈیفنس کا عملہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے.

مزیدخبریں