ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں ناخلف بیٹے نے بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں ایک 33 سالہ کشال شندے نے پاؤں کا مساج کرنے سے انکار پر اپنے 62 سالہ والد دتاتریا شندے کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ بزرگ والد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کشال شندے کے بڑے بھائی نے کرمنل ریکارڈ یافتہ بھائی کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے والد کو بچانے میں کامیاب نہ رہا۔

پولیس کے مطابق کشال شندے نے اپنے والد کو سینے اور پیٹ پر مکے اور لاتیں ماریں جس سے ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور ان کے سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔

 پولیس نے کشال شندے کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔