ویب ڈیسک : کچھ روز قبل لاپتا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
عون کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر آرٹسٹ عون کھوسہ کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا ’خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے‘۔
میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی کھوسہ سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، اللہ پاک ان کی اور گھر والوں کی قدم قدم پر خیر فرمائے۔
واضح رہے کہ پولیس نے عون کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے20 اگست تک عون کھوسہ کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ عون کھوسہ کی بازیابی کے لیے خدیجہ صدیقی اور میاں علی اشفاق نےکیس دائرکیا تھا۔