سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سے 3 لاکھ اساتذہ پریشان

19 Aug, 2024 | 02:47 PM

 جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سامنے آگئی ،نوٹفیکیشن کے باوجود 19 اگست سے اساتذہ تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔

اس سے قبل سکول ایجوکیشن نے 12 اگست سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔نوٹفیکیشن کے باوجود دونوں تاریخوں پر پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔تین لاکھ اساتذہ تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائے جانے پر پریشانی سے دوچار ہیں ۔

اس بار 19 اگست سے 31 اگست تک اوپن میرٹ پر اساتذہ سے درخواستیں وصول کیجانا تھی۔رات بارہ بجے سے آن لائن درخواستیں وصول کی جانا تھی۔ہارڈ شپ تبادلوں کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث تاحال تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔

سکول ایجوکیشن  کا کہنا ہے کہ آج شام تک سکول انفرمیشن سسٹم پر نئی پالیسی اپ لوڈ کرکے پابندی اٹھالی جائے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایپ کی اپ گریڈیشن کیلئے مسلسل پی آئی ٹی بی سے رابطے میں ہے،

مزیدخبریں