بجلی چوری پکڑنےپر لیسکو ٹیم پر تشدد، 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج

19 Aug, 2024 | 02:24 PM

 وقاص احمد :شاہدرہ میں لیگی ایم پی اے کے دفتر میں بجلی چوری پکڑی گئی تھی جس پر ملزمان نے  لیسکو ٹیم پر تشدد کیاتھا۔ پولیس نے ایس ڈی او جیا موسی کی درخواست پر 18 افراد کے خلاف 3 روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔

شاہدرہ کے علاقے میں لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر لیسکو ملازمین پر تشدد  کیا گیا ۔ شاہدرہ پولیس نے ایس ڈی او جیا موسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
پولیس نے مقدمہ رفاقت واہلہ، خالد قاری، عامر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ایف ائی ار کے مطابق 3 روز قبل لیسکو ٹیم لیگی ایم پی اے سمیع اللہ خان کے دفتر میں بجلی چوری کی اطلاع پر گئی تھی ۔جیاموسی میں ایم پی اے سمیع اللہ خان کے آفس میں لیگی کارکنوں نے لیسکو پر تشدد کیا تھا ۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا واپڈا اہلکاروں پر دھاوا ڈنڈے تھپڑوں مکوں کی برسات کر دی جسکی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے
پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔ ادھر ممبر صوبائی اسمبلی نے لیسکو کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا 

مزیدخبریں