وقاص احمد : غیرت کے نام پر کزن کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق ملزمان عاشق اور شہباز نے 32سالہ فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزمان نے قتل کی سنگین واردات کے بعد نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق ملزمان کو اپنی چچا زاد کزن فوزیہ کے امجد نامی شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، پولیس نے ملزمان کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا جن سے آلہ قتل بندوق برآمد کرلی گئی ہے۔