بجلی کے گھریلو صارفین کو بلوں میں میں کتنا ریلیف ملےگا؟

19 Aug, 2024 | 01:13 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے گھریلو صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی،لیسکو میں دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر سینتیس لاکھ صارفین کو پندرہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
 ذرائع نے بتایا کہ ماہ اگست میں انیس لاکھ پچیس ہزار صارفین کو آٹھ ارب روپے کا ریلیف ملے گا ،جبکہ ستمبر میں سترہ لاکھ پچاس ہزار صارفین کو سات ارب بیس کروڑ روپے بلوں میں کمی ہو جائیگی، لیسکو کی جانب سے اگست میں ستاون کروڑ پچھہتر لاکھ جبکہ ستمبر میں باون کروڑ یونٹس پر صارفین کے بلوں میں کمی ہو گی،واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دو سو ایک سے لیکر پانچ سو یونٹس تک صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ، لیسکو کے ماہانہ انیس لاکھ کے قریب صارفین پانچ سو یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں جن کو فائدہ ہو گا،حکومت پنجاب صرف گھریلو صارفین کے بلوں میں ریلیف دے گی تاہم حکومتی ریلیف کا اطلاق کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں